پروفیسر کو بھارت کا ویزہ مل گیا ،بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے چنائی جائینگے ..
تازہ ترین : 1
پروفیسر کو بھارت کا ویزہ مل گیا ،بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے ..

پروفیسر کو بھارت کا ویزہ مل گیا ،بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے چنائی جائینگے ،

ایکشن 15ڈگری پر آنے کی صورت میں آئی سی سی سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کرینگے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا۔ پروفیسر بالنگ ایکشن کے غیررسمی ٹیسٹ کیلئے آج چنئی جائیں گے، پروفیسر غیررسمی بالنگ ٹیسٹ کیلئے تیار،پرامید ہیں کہ ایکشن کلیئر ہوجائیگا اس بار،قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے بھارت جائیں گے جہاں ان کا تین جنوری کو چنئی میں قائم آئی سی سی کی لیب میں غیر رسمی ٹیسٹ شیڈول ہے۔ ایکشن پندرہ ڈگری پر آنے کی صورت میں آئی سی سی سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کرینگے۔حفیظ کا ایکشن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں رپورٹ ہوا ہے۔ انگلینڈ لفبرا یونیورسٹی سے ایکشن کی جانچ کے بعد آئی سی سی نے حفیظ کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 14:56:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں