پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ، چیئرمین سمیت کل آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کرینگے ،
پیر 29 دسمبر 2014 14:56
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) اب تک کھیلے گئے چارعالمی بلائنڈ ورلڈ کپ میں دوبار کی فاتح اوردوباررنز اپ رہ کرعالمی بلائنڈ کرکٹ میں منفردعالمی اعزاز کی حامل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اوربلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان کے چیئرمین سمیت تمام عہدیدار31دسمبردوپہربارہ بجے آرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کریں گے ۔کھلاڑی ااوردیگر افرادسکول میں شہیدہونیوالے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے کے علاوہ زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اورسانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے اظہارتعزیت کے لیے ان کے گھروں کوبھی جائیں گے۔
بلائنڈ کرکٹ کونسل پشاورکے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ آرمی پبلک سکول کے سانحے سے جہاں پوری دنیاکے لوگ لرزآٹھے تھے اورسب نے معصوم بچوں کوالمناک موت پردکھ درد کا اظہارکیاتھا وہاں نابینا افرادنے بھی اس دردکواپنادرد سمجھاہے اوران پرسانحے کی وجہ سے جوکیفیت گذری ہے وہ خداہی بہترجانتاہے انہوں نے بتایاکہ کھلاڑی اورہماری کونسل پہلے سے ہی پروگرام ترتیب دے چکی تھی تاہم ملک بھر سے کھلاڑیو ں کوایک ساتھ آناچاہتے تھے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور، راولپنڈی کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.