پراسرار طور پر غائب ہونیوالا ملائیشین طیارہ، پائلٹ کا آخری پیغام سامنے آ گیا

پیر 29 دسمبر 2014 14:50

پراسرار طور پر غائب ہونیوالا ملائیشین طیارہ، پائلٹ کا آخری پیغام سامنے ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اتوار کے روز پراسرار طور پر غائب ہونیوالے ملائیشیا کی نجی ایئر لائن ایئر ایشیا کے پائلٹ سے متعلق کچھ اہم باتیں میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے آخری بار مقامی وقت کے مطابق رات 11بجے کر 13منٹ پر رابطہ کیا تھا اور اس وقت کاک پٹ سے کسی بھی قسم کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ حکام کے مطابق پائلٹ کا کہنا تھا کہ وہ طیارے کو خراب موسم سے بچانے کیلئے 34ہزار فٹ کی بلندی پر بائیں جانب لے جانا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے پائلٹ نے آخری بار رابطے میں یہ کہا تھا کہ انتہائی خراب موسم کے باعث وہ طیارے کا رخ موڑنا چاہتا ہے اور اس وقت تک طیارہ انڈونیشین ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطے میں تھا۔