آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے آغاز میں 46دن رہ گئے، دنیا بھر کی 14ٹیمیں حصہ لیں گی،

ورلڈ کپ کا میلہ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ لگے گا  بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی

پیر 29 دسمبر 2014 14:17

سڈنی / ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2015ء کے آغاز میں 46دن رہ گئے،ورلڈ کپ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہوگا جس میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، بھارت نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دیکر دوسری بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں نظر آئینگی ،ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کیخلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔