پاکستان پریمئر فٹبال لیگ، پاکستان ائیرفورس کا مقابلہ افغان کلب چمن سے (کل) ہوگا

پیر 29 دسمبر 2014 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) 11ویں پاکستان پریمئرفٹبال لیگ میں پاکستان ایئرفورس اور افغان کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) منگل کو کے پی ٹی شاہ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، واپڈا، ایئر فورس، آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :