پینٹینگولر کپ ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (پرسوں) سے شروع ہو گا،

ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پینٹینگولر کپ ونڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (پرسوں) بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ شیڈول کے مطابق ایونٹ 31 جنوری سے 10 جنوری تک ملتان میں کھیلا جانا تھا مگر خراب موسم کے باعث اسے وہاں سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، ایونٹ میں ملک بھر سے 5ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب بادشاہ، بلوچستان واریئرز، سندھ نائیٹس، فیڈرل یونائٹیڈ اور خیبر پختونخواہ فائیٹرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :