مصرسے مفاہمت کے بعد قطر کا حماس پرکوئی دباؤ نہیں ہے، ڈاکٹر محمود الزھار،

حماس بارے مصر یا قطر کی پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،تمام عرب ممالک میں مفاہمتی عمل آگے بڑھنا چاہئے

پیر 29 دسمبر 2014 14:14

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) حماس کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مصری حکومت اور خلیجی ریاست قطر کے درمیان مصالحت کے بعد دوحہ حکومت کی جانب سے حماس پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا،ذرائع ابلاغ میں آنیوالی حماس اور قطر کے درمیان کشیدگی کی افواہوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کے بارے میں مصر یا قطر کی پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

مصری حکومت نے سرکاری سطح پر کبھی یہ نہیں کہا کہ حماس قاہرہ کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے یا مصرکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔ یہ تمام افواہیں اور منفی پروپیگنڈہ ذرائع ابلاغ کی پیداوار ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ڈاکٹرمحمود الزھار نے مصری حکومت اور قطر کے درمیان صلح کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام عرب ممالک کے درمیان مفاہمتی عمل آگے بڑھنا چاہئے، عرب اور مسلمان ممالک کے مابین جنگ و جدل عالم اسلام کیلئے نقصان دہ ہے۔ خاص طور پر اس سے مسئلہ فلسطین جیسے دیرینہ مسائل اور تنازعات کے حل میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :