اسرائیلی فوج نے ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کو پریشان کرنا روز کا معمول بنا لیا،

جنین میں ناکہ بندی کرکے شہریوں کی شناخت پریڈ ، کئی پر تشدد کیا گیا، مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ناکہ بندی کے دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے،عینی شاہدین

پیر 29 دسمبر 2014 14:14

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کو پریشان کرنا روز کا معمول بن گیا ۔ گزشتہ روز مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے ناکہ بندی کرکے شہریوں کی شناخت پریڈ کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے جنین کے دو داخلی راستوں جبع اور عنزہ کے مقامات پر ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران شہریوں کو زدو کوب بھی کیا گیا، ناکہ بندی کے نتیجے میں داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو اپنے گھروں میں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ناکہ بندی کے نتیجے میں کئی مریض اور سکول کے بچے بھی پھنس گئے جو گھنٹوں کی تاخیر کے بعد ہسپتالوں اور گھروں میں پہنچے۔

عینی شاہدین کے مطابق جنین کی ناکہ بندی کے دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

متعلقہ عنوان :