اسرائیلی فوج کی نئی اشتعال انگیزی، ٹینک غزہ میں داخل کردیئے،

صہیونی فوج کے بلڈوزروں نے شہریوں کی زرعی اراضی کی کھدائی کی، کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ کردیں

پیر 29 دسمبر 2014 14:13

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جنگ بندی کے باوجود فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز صہیونی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح کے علاقے سے ٹینک غزہ میں داخل کردیئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے یہ دراندازی رفح کے مشرقی علاقے صوفا میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیاں دیر تک غزہ کے اندر گھومتے رہے۔ اس دوران صہیونی فوج کے بلڈوزروں نے فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی کی کھدائی کی اور کھیتوں میں موجود کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔

متعلقہ عنوان :