فلم ”الون“ سنسنی خیزی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے‘ بپاشا باسو

پیر 29 دسمبر 2014 14:06

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ”الون“ سنسنی خیزی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ”الون“ صرف ہارر فلم نہیں بلکہ یہ محبت بھرے جذبے پر مبنی سٹوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہم نے اپنے کرداروں کے ذریعے ایک حقیقی محبت پر مبنی کہانی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں مختلف رشتوں کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے اور ان رشتوں میں بہت گہرائی بھی دکھائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :