فلم ”پی کے“ کیخلاف دائر دخواست مسترد کردی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 14:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ کیخلاف دائر دخواست مسترد کردی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ فلم پی کے بھارت میں اعتراضات کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

پہلے فلم کی پوسٹر پر اعتراض ہوا جس کے بعد فلم کی کہانی پر اعتراض اٹھایا گیا جس کے بعد ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں اس فلم کو بین کرنے کی درخواست کی گئی اور ہدایتکار اور اداکاروں کیخلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی گئی تاہم یہ سب کچھ بیکار رہا۔

عدالت نے کہہ دیا کہ جس کو فلم پسند نہ آئے وہ نہ دیکھے۔ فلم میں ایک ایلین کا زمین پر آنا اور اس کا مختلف مذاہب کے خداؤں سے مدد طلب کرنے کیلئے مندروں‘ مسجدوں اور گرجا گھروں میں جانا دکھایا گیا ہی۔ فلم توہم پرستی پر سوال اٹھاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :