گلوکارہ عینی ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پیر 29 دسمبر 2014 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) گلوکارہ عینی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کے نکاح کی تقریب میں شوبز کی کسی بھی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔ گلوکارہ عینی کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی شہری سعد خان سے ہوئی جن کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں دلہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکارہ عینی اور سعد خان نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر گھر والوں کی رضامندی سے ان کی شادی ہوگئی۔ اس سے قبل گلوکارہ عینی کی شادی بزنس مین ملک نورید اعوان سے ہوئی تھی لیکن عینی نے ملک نورید پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا اور بعد میں طلاق لے لی تھی۔