پاکستان اسٹیٹ آئل نے حکومت سے 74 ارب روپے کی فرا ہمی کا مطالبہ کردیا

پیر 29 دسمبر 2014 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان اسٹیٹ آئل نے حکومت سے 74 ارب روپے کی فرا ہمی کا مطالبہ کردیا‘ مالی بحران کے باعث بینکوں نے پی ایس او کی ایل سی بلاک کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے ذمے 194 ارب روپے واجب الاداء ہوگئے ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بینکوں نے پی ایس او کی ایل سیز بلاک کردی ہیں جس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے لہٰذا حکومت پی ایس او کو تیل کی بروقت سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے مزید 74 ارب روپے فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :