پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، 2 افراد جاں بحق،35 زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 13:55

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، 2 افراد جاں بحق،35 زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور35 زخمی ہوگئے۔ملتان ، بہاول پور ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور رحیم یارخان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف مقامات پر حدِ نگاہ صفر ہے اور کہیں کہیں وزی بلیٹی 10 سے 15 میٹر تک ہے۔

(جاری ہے)

دھند کے باعث رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں دو بسیں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈہ یوسف والا کے قریب متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی ہوئے۔موٹروے پولیس نے ڈرائیورحضرات کوہدایت کی ہے کہ صبح کیوقت غیر ضروری سفر سے احتیاط کی جائے۔ گاڑی کی رفتار آہستہ اور فوگ لائٹس کو آن رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :