کوئٹہ:کالعدم تنظیم کمانڈر ، پولیو ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 14 دہشتگرد گرفتار

پیر 29 دسمبر 2014 13:47

کوئٹہ:کالعدم تنظیم کمانڈر ، پولیو ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 14 ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ، پولیو ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 9 غیر ملکیوں سمیت 14 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے حاجی محلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اور 9 غیر ملکیوں سمیت 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3خواتین سمیت 4 پولیو ورکرز جاں بحق ہو گئے تھے ، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔