کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جاں بحق شخص سابق ریلوے ملازم اور نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا

پیر 29 دسمبر 2014 13:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے فیز 8 میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز8 میں خیابان خا لد پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہو نے والا شخص سابق ریلوے ملازم اور نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ لگتا ہے پولیس مزید تحقیقات کرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :