لورالائی میں سرچ آپریشن ، پانچ افغان باشندے گرفتار

پولیس اور ایف سی نے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگا لئے ، کینٹ میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند

پیر 29 دسمبر 2014 13:44

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) لورالائی اور مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جا ری ہے۔ لورالائی کوئٹہ روڈ پر ایک چھاپے میں پا نچ افغان باشندے کو دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطا بق پولیس اور ایف سی نے مختلف شاہراہوں پر ناکے بھی لگائے ہیں اور لوگوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پشاور واقعہ کے بعد کینٹ میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :