پولیس چڑھائی میں زخمی ہونے والا شخص سکھر کے مقامی اسپتال میں انتقا ل کر گیا

پیر 29 دسمبر 2014 13:44

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پولیس چڑھائی میں زخمی ہونے والا شخص سکھر کے مقامی اسپتال میں انتقا ل کر گیا ۔ ورثا کی جانب سے کوٹ بلو کے مقام پر قومی شاہراہ پر 4 گھنٹے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے نواحی گاؤں کوٹ بلو پر تعلقہ پنوعاقل کی بھاری پولیس نفری نے چند روز قبل چڑھائی کردی جس میں شاہین بلو سمیت 2 خواتین اور ایک معصوم بچہ زخمی ہوگیا تھا‘ زخمی شخص شاہین بلو کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل سے نازک حالت میں سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا جس کے ردعمل میں بلو برادری کے سیکڑوں افراد‘ خواتین‘ نوجوانوں نے کٹ بلو بس اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر مقتول کی لاش رکھ کر دھرنا دیا اور قومی شاہراہ کو دو اطراف سے بند کرکے ٹائر جلا کر پولیس افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بعدازاں پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی یقین دھنی پر قومی ساہراہ سے دھرنا ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :