ڈپٹی کمشنر سجاول کا میرپور بٹھورو کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ تعلقہ اسپتال‘ واٹر سپلائی تالاب‘ نکاسی کے نظام درہم پر برہمی کا اظہار

پیر 29 دسمبر 2014 13:42

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر سجاول کا میرپور بٹھورو کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ تعلقہ اسپتال‘ واٹر سپلائی تالاب‘ نکاسی کے نظام درہم پر برہمی کا اظہار‘ شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر پریشان‘ مجھے کچھ شہریوں کی شکایات اور درخواستیں موصول ہوئی تھیں اس لئے چھٹی کے روز وزٹ کرکے حالات کا جائزہ لیا ہے‘ جلد ہی کھلی کچہری کرکے تمام شہریوں کی شکایات سنوں گا۔

ڈی سی سجاول۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول زبیر احمد چنا نے اچانک تعلقہ اسپتال‘ واٹر سپلائی تالاب‘ نکاسی کے نظام اور تجاوزات کے خلاف ملنے والی شکایات اور درخواستوں پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میرپور بٹھورو کے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئے اور انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیئی اور انہیں کہا کہ آج چھٹی کے دن آپ وزٹ پر آئے ہوئے ہیں اور وہ بھی اپنے من پسند عملے خے ساتھ ائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں نے سینیٹری انسپکٹر حفیظ سومرو کے خلاف شکایات کی اور ثبوت دکھائے کہ میرپور بٹھورو کی ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کے ماہوار بجٹ سے صرف تنخواہیں دیتے ہیں باقب سب ٹی ایم او ملک واصف اور سینیٹری انسپکٹر جھوٹے واؤچروں کے ذریعے ہڑپ کر جاتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ٹی ایم او بٹھورو آنی کی زحمت نہیں کرتے‘ شہر میں گندگی اور کچرے کے لدے ہوئے ڈھیر بھی دکھائے گئے۔

اس موقع پر ڈی سی نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں چھٹی کے دن وزٹ پر آیا ہوں مجھے کچھ شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ان محکموں کے سربراہوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے جس کے بعد میں صورتحال کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی شہر میں کھلی کچہری کرکے شہریوں کے مسائل صحافیوں کے سامنے سنوں گا۔