سینیٹ انتخابات ،الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں،

شیڈول جنوری کے آخر میں جا ری کیا جائیگا،الیکشن فروری یا مارچ میں ہوں گے

پیر 29 دسمبر 2014 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) سینٹ انتخابات 2015 ،الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات ہوں گے ۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا ۔انتخابات کا شیڈول جنوری کے آخر میں جاری کیا جائیگا جبکہ انتخابات فروری یا مارچ میں ہوں گے