میلبورن ٹیسٹ،میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

پیر 29 دسمبر 2014 13:29

میلبورن ٹیسٹ،میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29 دسمبر 2014ء ) تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 261بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز 462رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اسکی پوری ٹیم 465رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 169،رہانے نے 147اور مرلی وجے نے 68رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے 4،جانسن نے 3،نیتھن لائن نے 2اور واٹسن نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا عمدہ آغاز کیا اور ڈیوڈ وارنر اور روجرز نے ٹیم کو 57رنز کا آغاز فراہم کیا ۔وارنر 40رنز بنا کر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔واٹسن بھی صرف 17رنز بنا سکے ۔سمتھ 14رنز بنا کر یادو کا شکار بنے۔جو برنز 9،بریڈ ہیڈن 13اور مچل جانسن 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کھیل ختم ہونے پر شان مارش 62اور ریان ہیرس 8رنز کے ساتھ کریز پر موجودتھے۔ آسٹریلیا کی بھارت پر مجموعی برتری 326رنز ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :