Live Updates

عمران خان مفاد پرست سیاستدان بن کر سامنے آئے ہیں‘ رانا بابر حسین

قوم دہشتگردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہو چکی ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری ٰخزانہ

پیر 29 دسمبر 2014 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں، روئیے پر افسو س ہوا،عمران خان مفاد پرست سیاستدان بن کر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے پوری قوم دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے متحد ہو چکی ہے،عالمی برادری بھی ہماری مشکلات اور مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،ہم پاکستان کی آئندہ نسلوں کی بقاء کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے۔

،حکومت دہشت گردی کے ناسورکو ختم کیلئے پرعزم ہے ،ملک میں امن اور استحکام ہوگا تو اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا۔معصوم اور بیگناہ بچوں اور فورسز پر حملے کرنیوالے دہشت گرد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں اب پاکستان میں کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی۔دہشت گردی کا خاتمہ ہر حال میں کریں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :