باکسر عامر خان کا آرمی چیف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر اظہار یکجہتی

پیر 29 دسمبر 2014 13:08

باکسر عامر خان کا آرمی چیف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر اظہار یکجہتی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانونی باکسر عامر خان نے آرمی چیف راحیل شریف سے فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پر یکجہتی کا اظہار کیاہے۔فو ج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق باکسر عامر خان نے راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں عامر خان نے سانحہ پشاور کے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیااور بچوں کی شہداتوں پر شدید مذمت بھی کی ۔

(جاری ہے)

عامر خان نے فوج کی دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی اور آرمی چیف کے ساتھ ضرب عضب پر بھی اظہار یکجہتی اور پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چف سے ملاقات کے بعد سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول جانے والے بچوں کو شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور وہ پشاور بچوں کو حوصلہ دینے آئے ہیں کہ وہ اپنے حوصلے پست نہ کریں بلکہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :