غیر مقامی افراد کو لا کر لچھراٹ فتح کرنے کے تمام خواب چکنا چورہو گئے ہیں،سردار بشارت،

حکومتی وسائل کے استعمال کے باوجود پیپلزپارٹی کا ہل سیری میں شو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے

پیر 29 دسمبر 2014 12:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)غیر مقامی افراد کو لا کر لچھراٹ فتح کرنے کے تمام خواب چکنا چورہو گئے ہیں،حکومتی وسائل کے استعمال کے باوجود پیپلزپارٹی کا ہل سیری میں شو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے ،لچھراٹ کے عوام نے الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہوا ہے ،اب رسمی کارروائی ہونی باقی ہے ،حکومت وسائل کی بوریاں بھی کھول دی جائیں،لچھراٹ میں شکست پیپلز پارٹی کا مقدر بن چکی ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لچھراٹ کے رہنماؤں سردار بشارت ،چوہدری طیب ،طارق بھٹی ،چوہدری سرور ،شیخ حمید سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ جس طرح الیکشن2011ءء میں لچھراٹ کے عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیا جائیگا ،باہر سے گاڑیاں بھر کر لوگ لانے سے لچھراٹ کو فتح نہیں کیا جا سکتا،عوام کے دل جیتنے پڑتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے سیری درہ جلسہ نے ریفرنڈم کاثبوت دے دیا ہواہے ،لیگی رہنماؤں نے مزیدکہاکہ وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نیلم سے تو ہار چکے ہیں اب تقرریوں ،تبادلوں کے نام پر باقی لوگوں کی مددکریں ،لچھراٹ میں مداخلت کے انہیں آئندہ الیکشن میں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں لچھراٹ کی نشست مسلم لیگ (ن) کو تحفے میں دیکر راجہ فاروق حیدر کو غیور عوام وزارت عظمیٰ کا تاج پہنائیں گے،عوام کو سکیموں ،ٹھیکوں،تقرریوں،تبادلوں کا لالچ دیکر خریدنے کا دور گزر چکاہے،عوام اب کھرے اورکھوٹے کی تمیزاچھی طرح کر چکے ہیں۔