خان کلب راولاکوٹ نے ونٹر ساکر میلہ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

پیر 29 دسمبر 2014 12:20

خان کلب راولاکوٹ نے ونٹر ساکر میلہ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)خان کلب راولاکوٹ نے ونٹر ساکر میلہ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا اعصاب شکن مقابلے کے بعد خان کلب نے محمد اشرف خان کی قیادت میں وقاص درانی کی قیادت میں کھیلنے والے روایتی حریف ینگ کشمیر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر آٹھ سال بعد صابر شہید سٹیڈیم میں کھیلائے گئے پہلے فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا پہلے ہاف میں ظہراز اکرم نےئر اشرف اور آصف گڈو نے یکے بعد دیگرے تین گول کر کہ اپنی ٹیم کو برتری دلا دی دوسرے ہاف میں ینگ خوب صورت اور جارہانہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ینگ کشمیر نے دو گول کر کہ میچ کو دلچسپ بنا لیا تاہم ینگ کشمیر دوسرے ہاف میں بھرپور کھیل پیش کرنے کے باوجود میچ برابر نہ کر سکی مہمان حصوصی بلجیم میں مقیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق ضلعی آرگنائزر فیاض خان عاصی نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعام اور ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں کو حصوصی ٹرافیاں دیں ٹورنامنٹ میں مین آف دی ٹورنامنٹ کے کھلاڑی محمد منیب کو دیا گیا جنہوں نے اپنے خوب صورت کھیل سے شائقین کے دل جیتے خان کلب راولاکوٹ کی جیت پر مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے صدر اعجاز یوسف اور عدنان اشرف نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)