راولاکوٹ ‘ محمد ریاض خان کو آبائی قبرستان تراڑ میں سپر د خاک کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

راولاکوٹ ‘ محمد ریاض خان کو آبائی قبرستان تراڑ میں سپر د خاک کر دیا گیا

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)جے ایس ٹریڈرذ کے مالکان سادات ریاض اور جنید ریاض کے والد محمد ریاض خان کو آبائی قبرستان تراڑ میں سپر د خاک کر دیا گیا ریاض خان جو دو عشروں سے ذائد عرصہ سے سعودی عرب میں بسلسلہ ملاذمت مقیم تھے گزشتہ جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیے تھے ریاض خان ٹرانسپورٹر مشتاق خان کے بھائی اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماء رائے نعیم اخترکے ماموں تھے ریاض خان کی نما زجناذہ میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی جماعت اسلامی کے سابق امیر اعجاز افضل خان ،مسلم لیگ کے ضلعی صدر اعجا زیوسف،انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر افتحار فیروز،سمیت مختلف مکاتب فکر نے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/12/2014 - 12:18:32

اپنی رائے کا اظہار کریں