راولاکوٹ انتظامیہ کا راولاکوٹ میں مقیم افغانیوں کو ایک ماہ کے اندر واپس افغانستان جانے کا حکم،

راولاکوٹ بڑی تعداد میں افغانی غیر قانونی طور پر آباد ہیں اور ان افغانیوں نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں

پیر 29 دسمبر 2014 12:18

راولاکوٹ ( (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) راولاکوٹ انتظامیہ کا راولاکوٹ میں مقیم افغانیوں کو ایک ماہ کے اندر واپس افغانستان جانے کا حکم ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ پاکستان چوہدری نثار کی طرف سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کوواپس بھیجے جانے کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی افغانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر دیا گیا ہے راولاکوٹ بڑی تعداد میں افغانی غیر قانونی طور پر آباد ہیں اور ان افغانیوں نے جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں کئی ایک افغانی ان جعلی دستاویزات کے باعث پاکستانی پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ بعض نے راولاکوٹ میں ذمین بھی خرید رکھی ہے تقریباََ پندرا سال قبل ان افغانیوں کے انخلاء کے لیے یہاں ایک تحریک بھی چلی تھی جس میں ایک بے گناہ مقامی شہری شہید بھی ہوا اس وقت کی آزاد حکومت نے چھ ماہ سے ڈیڈہ سال کے عرصہ میں تمام افغانیوں کو مرحلہ وار آزاد کشمیر کے متناذعہ خطے سے نکالنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ وعدہ ایفاء نہ ہو سکا اب پشاور دھماکے کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ حکومت دہشت گردوں کی کاروائیوں کے تناظر میں ان افغانیوں کا انخلاء کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :