سردار عتیق احمد کا دورہ عباس انسٹیٹیوٹ ، نعمت اللہ اعوان کی عیادت کی

پیر 29 دسمبر 2014 12:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایمز میں زیر علاج مسلم کانفرنس کے دیرینہ رہنما اور سردار عبد القیوم خان کے ساتھی نعمت اللہ اعوان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نعمت اللہ اعوان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزراء حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ علی گیلانی ، دیوان علی چغتائی، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید سمیت مسلم کانفرنس کی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی نعمت اللہ اعوان کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے اللہ رب العالمین کے حضور دعا کی۔