آزاد کشمیربھر میں 11 ربیع الاول کو میلاد مصطفیﷺ ریلیز کا شیڈول جاری،

11 ربیع الاول کو انجمن طلباء اسلام مظفرآباد پٹہکہ ، پنجگراں میں عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ ریلی نکالی جائے گی

پیر 29 دسمبر 2014 12:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام نے آزاد کشمیربھر میں 11 ربیع الاول کو میلاد مصطفیﷺ ریلیز کا شیڈول جاری کر دیا۔11 ربیع الاول کو انجمن طلباء اسلام مظفرآباد پٹہکہ ، پنجگراں میں عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ ریلی نکالی جائے گی۔ انجمن طلباء اسلام ضلع نیلم کے زیر اہتمام ۱۱ ربیع الاول کو آٹھمقام تا باڑیاں، انجمن طلباء اسلام باغ حویلی کے زیر اہتمام ۱۲ ربیع الاول کو حویلی کہوٹہ، انجمن طلباء اسلام میر پو ر کے زیر اہتمام منگلا ، انجمن طلباء اسلا م بھمبر ، کوٹلی ، سہنسہ انجمن طلباء اسلام ہٹیاں بالا کے زیر ۱۱ ربیع الاول کو عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کی ریلیز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلا م طاہر حسین قادری، جنرل سیکرٹری محمد حسنین مصطفائی، سید دانیال گیلانی سیکرٹری نشرو اشاعت، طاہر ضیاء، حسان مصطفائی ، ظہیر اقبال اعوان عدیل خان، اسماعیل ساغر ، سردار قمر خورشید، میر اسد نذیر ،وسیم سجاد افغانی،راجہ وقاص مظفر،راحیل قادر،ذیشان مصطفائی ،سید کامل گیلانی ، محمد سبطین علی،میروقار و دیگر نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام، یونیورسٹیز، کالجز، اضلاع، تحصیل ، شاخ،اور یونٹ کی سطح پر کشمیر کے بھر میں سینکڑوں پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ دوسری تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے جلوسوں میں انجمن طلباء اسلام کے کارکنان و ذمہ داران شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام میلاد کی خوشی بڑھ چڑھ کر منائے گی۔

میلاد مصطفیﷺ ہی وہ واحد دن ہے جس پر پوری امت مسلمہ متحد ہوتی ہے۔۱۲ ربیع الاول اتحادو یگانگت، مذہبی رواداری، امن و محبت،اخلاص ، بھائی چارے کا دن ہے ۔مسلمان اس دن اپنے آقا و مولا حضرت محمد ﷺ سے عشق و محبت کا اظہار کرکے برکات حاصل کرتے ہیں۔انھوں نے کہاانجمن طلباء اسلام اس سال ماہ ربیع الاول کو ماہ امن کے طور پر منا رہی ہے جس کا مطلب پاکستان سے دہشت گردی، فرقہ واریت، انتہا پسندی، کا خاتمہ ہے دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا پاک فوج ایسے مدارس کے خلاف سرچ آپریشن کرے جو دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان انجمن طلباء اسلام کو اٹھانا پڑھا ہے کراچی نشترپارک میں میلاد کے جلوس میں بم دھماکے سے جہاں درجنوں علمائے کرام نے جام شہادت نوش کیا وہیں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی ذمہ داران بھی دھماکے میں جام شہادت نوش کر گے،انھوں نے کہا حکومت پاکستان بانی انجمن یعقوب قادری ، ڈاکٹرسرفراز نعیمی، پیر محمد پیرل شہید اور شہدائے میلاد مصطفیﷺ کے ملزمان کو بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکائے۔