کوٹلی پولیس کا اشتہاریوں اور دیگر جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن،

دو اشتہاری ملزمان ‘ایک مفرورسمیت ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والا گرفتار‘ تیس بور پسٹل سمیت بارہ بور گن برآمد

پیر 29 دسمبر 2014 12:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کوٹلی پولیس کا اشتہاریوں اور دیگر جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ‘سنگین مقدمات میں ملوث دو اشتہاری ملزمان ایک مفرورسمیت ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تیس بور پسٹل سمیت بارہ بور گن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق اے ایس آئی مہتاب اسلم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر عرصہ دراز سے 16/19/10ZHAمیں اشتہاری ملزم محمد حفیظ ولد عزیز ساکن چھنی پنجڑہ اور ملزمہ مہوش کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے تیس بور پسٹل برآمد کر کے زیر دفعہ13/20/65کے تحت مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ملزم شبیر سے بارہ بور گن برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ13/20/65کے تحت مقد مہ درج کر کے حولات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :