عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ، جب تک زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں گا ‘ امان اللہ

پیر 29 دسمبر 2014 12:05

عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ، جب تک زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کنگ آف کامیڈین کا اعزاز پانے والے سینئر مزاحیہ اداکار امان اللہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے اور ویسے بھی عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ہیں کیونکہ حکومت نے عوم کو رلانے کے لئے کئی محکمے بنا رکھے ہیں جو عوام کو دونوں آنکھوں رلاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں میرے سمیت جو لوگ بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میری زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں گا ۔