نئے سال کا تحفہ ، سندھ پولیس کی تنخواہ پنجاب پنجاب پولیس کے برابرکر دی گئی

اتوار 28 دسمبر 2014 20:50

نئے سال کا تحفہ ، سندھ پولیس کی تنخواہ پنجاب پنجاب پولیس کے برابرکر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی تنخواہ میں کچھ عرصہ قبل 100 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے سندھ پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا جبکہ اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے پولیس بجٹ میں 3 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ تنخواہ میں اضافے سے پولیس کا حوصلہ بڑھے گا اور اس سے پولیس کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :