شیرانی کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وبا ء سے تین بچے جاں بحق

اتوار 28 دسمبر 2014 20:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) شیرانی کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وبا ء سے تین بچے جاں بحق ہو گئے محکمہ صحت کی جانب سے آج متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجوانے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق ضلع شیرانی کے مختلف علاقوں میں خسرے سے درجنوں بچے متاثر ہو گئے ہیں کلی بیژی میں نادر خان کی بیٹی اور کلی انیزئی کلی غرلمہ میں د وبچے جاں بحق ہو گئے اس طرح تاحال مجموعی طور پر تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں بچے متاثر ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الدین شیرانی نے خسرے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز پیر سے تمام متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں اور ضروری ادویات بھیجوا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ خسرے پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔