وزیراعلیٰ کے پی کے کا تیمرگرہ حادثہ کا نوٹس ،ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی مکمل چھان بین کرنے کی ہدا یت

اتوار 28 دسمبر 2014 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تیمرگرہ حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی مکمل چھان بین کرنے، حادثے کی وجوہات اور ذمہ دار اہلکاروں یا اداروں کے واضح تعین پر مبنی انکوائری رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے اور آئندہ اسطرح کے المناک حادثات کی روک تھام کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ہفتہ کو تیمرہ گرہ کے قریب گاؤں دانواہ میں سڑک کنارے کھلے سر والے اس کنویں میں مبینہ طور پر تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گئی جس سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے اور رات ہو جانے کے سبب دو افراد کی لاشیں بھی نہ نکالی جا سکیں وزیراعلیٰ نے اس بات کا علم ہونے پر انتہائی برہمی اور تشویش کا اظہار کیا کہ ماضی میں بھی یہ کنواں حادثات اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کا باعث بنتا رہا مگر بروقت اقدامات نہیں کئے گئے اور واضح کیا کہ اسطرح کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے اتنے اندوہناک سانحے کا باعث بننے والے کنویں کو بند یا حادثات سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی کاروائی کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :