بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا اور جمہوری نظام کا لازمی حصہ ہے ، اصل ترقی بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہی سے ممکن ہے ، عنایت اللہ خان

اتوار 28 دسمبر 2014 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ پشاور میں ٹریفک مسائل پر قابوپانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پشاور آپ لفٹ منصوبوں کے لیے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ کے توسیعی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے ۔

ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کرکے عوام کی خدمت پر لگائیں گے ۔ ہم اپنے اختیارات کودرست انداز میں استعمال کر کے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔سیاسی مصلحتوں کوبدعنوانی اور کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے ۔ عنایت اللہ خان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کو سہولیات پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں قوم کو کرپشن فری ادارہ دیں گے ۔

تمام کاموں میں شفافیت لائیں گے ہمارا صوبہ شدید مشکلات سے دوچارہے ہم اگر اپنے محکمہ میں تبدیلی لائیں گے کارکردگی بہتر بنائیں گے تو اس کا معاشرے پر اچھا اثر پڑے گا۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لا ئیں گے اور عوام کے خادم بن کر کام کریں گے اس سے محکمے کے عزت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کوٹیکسوں کے بدلے میں میونسپل سروسز فراہم کررہے ہیں اورمشن و عبادت کے طور پر خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :