پشاور اور قبائلی علاقہ جات کے پچاس سے زائد دوہر ے شناختی کارڈ راور پاسپوٹ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی شروع،

ابتدائی مرحلے میں ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو منسوخ کر دیا گیا

اتوار 28 دسمبر 2014 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات کے پچاس سے زائد دوہر ے شناختی کارڈ راور پاسپوٹ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی مرحلے میں ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو منسوخ کر دیاہے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن کی جانب سے دوہرے شناختی کارڈ اور دوہر ے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نادرا ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ، چارسدہ ،مردان ، نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد افراد جو کہ دوہرے شناختی کارڈ کے حامل تھے کے شناختی کارڈ کو کینسل کر دیا ہے جبکہ ان کے پاسپورٹ بھی کینسل کر دیئے ہیں ۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کینسل کرنے سے قبل انہیں نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے ۔ ان افراد پر دوہرے شناختی کارڈ اور دوہر ے پاسپورٹ رکھنے کے الزامات تھے نادرا کی جانب سے دوہرے شناختی کارڈاوردوہرے پاسپورٹ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :