صوبائی محکموں کے 35سے زائدافسران کی برطرفی کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال،

کرپشن کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کی ہدایات

اتوار 28 دسمبر 2014 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں صوبائی محکموں کے 35سے زائدافسران کی برطرفی کے لئے سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لئے موثر انتظامات کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کی روک تھام کے لئے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو خصوصی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں اور اینٹی کرپشن کی جانب سے اب تک ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی ہے ۔

مختلف صوبائی محکموں میں گریڈ سترہ سے گریڈ بیس تک کے 35افسران کو معطل کرنے ، انہیں برطرف کرنے اور ان کے خلاف مزید کاروائی کی سفارشات کی گئی ہے اس ضمن میں ان کے خلاف مزید کاروائی کے لئے سمری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے جن میں ان کے خلاف سفارشات کی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں اب تک بائیس سے زائد ملازمین کو معطل بھی کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :