آرمی پبلک سکول اینڈکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر شہیدہ پرنسپل طاہرقاضی کے نام منسوب کیا جائے ،جماعت اسلامی کا مرکزی حکومت سے مطالبہ

اتوار 28 دسمبر 2014 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کا یکم جنوری کے شہداء امن قومی کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت العلماء اسلام (ف) جمعیت العماء اسلام (س) ، قومی وطن پارٹی ، پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد جوکہ صوبائی سیکرٹری برائے سیاسی اُمور بحراللہ خان کی سربرائی میں قائم کی گئی جس میں سابق وزراء کاشف اعظم چشتی ، حافظ حشمت خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈووکیٹ شامل تھے۔

کمیٹی نے پچھلے ہفتے سے باچا خان مرکز، جمعیت العلماء اسلام کی مرکز ، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا کے رہائش گاہ ، شیرپاؤ کے رہائش گاہ ، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دورے کرکے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے طرف سے اسفندیار ولی خان ، مولانا فضل الرحمن ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،افتاب احمد خان شیرپاؤ، ظفر اقبال جھگڑا ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، مولانا سمیع الحق اور دیگر قائدین کو شہداء امن قومی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ بحراللہ خان نے کہا کہ پشاور 16دسمبر کا المناک واقع ہمارے تاریخ کا بدترین واقع ہے اور اس موقع پر قومی یکجہتی اور امن قائم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو منڈیٹ دیا گیا ہے اور امن کی خاطر ، ملک کی مستقبل کی خاطر تحفظات کے باوجود فوجی عدالتوں کو محدود مدت کے لیے قبول کرلیا گیا ہے اب مرکزی حکومت اور سیکورٹی ادارون کا امتحان ہے کہ وہ ملک میں کس طرح کے امن قائم کرتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول اینڈکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر شہیدہ پرنسپل طاہرہ قاصی کے نام سے منسوب کیا جائے ۔