طبی تعلیم کے نئے طلباء و طالبات تعلیم کے حصول پر ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ توجہ دیں، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیوسٹی پروفیسر طارق رفیع

اتوار 28 دسمبر 2014 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی )پاکستان کے تحٹ سالانہ ونٹر میٹنگ پر المنائی ڈے کے حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے فرسٹ ائر کے طلباء و طالبات کو وائٹ کوٹ پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیوسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع نے طبی تعلیم کے نئے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیم کے حصول پر ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ توجہ دیں انہوں نے کہاکہ مسیحائی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک بہترین انسانی خدمت ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردیں اس موقع پر تقریب سے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع ،ٹرسٹی ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر سمیر قریشی اور ایس ایم سی المنائی کے بانی ڈاکٹر سلیمان جاوید ،ایس ایم سی المنائی نارتھ آمریکہ کے صدر ڈاکٹر یاسین ابو بکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے نئے میدیکل اسٹوڈنٹس کو وائٹ کوٹ دیئے گئے تقریب سے اپنے خطاب میں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع نے مزید کہاکہ طبی تعلیم ایک وسیع شعبہ ہے جس میں جد ید تحقیق پر عمل کرکے معاشرے کا بہترین اور قابل ڈاکٹرز پیدا کیا جاسکتا ہے انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تک کے سفر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کا یہ بڑا ادارہ یہاں سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی جدو جہد کا ثمر ہے پروفیسر طارق رفیع نے ایس ایم سی المنائی پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر قائم تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم سی المنائی نے ہر موقع پر اپنے مادر عملی کا خیال رکھا اور اسے ترقی دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع ،ڈاکٹر جاوید سلیمان ،ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ اور ڈاکٹر سمیر قریشی نے کہا کہ سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کا شمار آج دنیا کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول ،انسانیت کی خدمت کے ساتھ اپنے مادر عملی کو اعلیٰ مقام تک پہنچا نے اور اس کی پہچان بننے کے لئے اپنی کاشوں کو بروئے کار لائیں ایس ایم سی المنائی پاکستان کے رہنماؤں نے کہاکہ ایس ایم سی المنائی نے ہر موقع پر اپنے مادر عملی کی نیک نامی اور اسے اعلیٰ مقام دلا نے کو فوقیت دی ہے ۔

تقریب میں ایس ایم سی المنائی پاکستان کی جانب سے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اس موقع پر پروفیسر جمیل جیمز آبادی نے اپنی کتاب "ہمارا سندھ میڈیکل کالج وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع ،ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر شاہد سمعیع کو پیش کی تقریب کے اختتام پر سی ایم ای لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :