تحصیل وڈھ کے لئے گیس پلانٹ کی منظوری دیکر عوام کو سہولت فراہم کریں، عوامی حلقوں کا مطالبہ

اتوار 28 دسمبر 2014 18:09

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) تحصیل وڈھ کے عوامی حلقوں نے وزیر مملکت قدرتی وسائل پٹرولیم جام کمال خان عالیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل وڈھ کے لئے گیس پلانٹ کی منظوری دیکر عوام کو سہولت فراہم کریں انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے دور میں سوختنی لکڑی مہنگا ہونے کے وجہ سے غریب عوام کی دسترس سے دور ہے جنگلات کی کٹاؤ کی وجہ سے جلانے کی لکڑی بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اس لئے موسم سرما کے دور میں عوام سردی کی وجہ سے شدید پریشانی کی حالت میں وقت گزار رہے ہیں انہوں نے جام کمال خان عالیانی سے مطالبہ کیا ہے وہ تحصیل وڈھ دیگر علاقوں کی طرح اپنے پروگرام میں شامل کریں جس کے تحت دیگر اضلاع اور شہروں کیلئے گیس پلانٹ یونٹ فراہم کرنے کا جو انہوں نے اعلان کررکھا ہے اور اپنے اس پروگرام کے تحت وڈھ کو گیس پلانٹ فراہم کریں عوام کو سہولت فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :