ڈیرہ مرادجمالی میں چابی چوروں نے ایک اور شہری کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا

اتوار 28 دسمبر 2014 18:09

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)ڈیرہ مرادجمالی میں چابی چوروں نے ایک اور شہری کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا پولیس شہر میں امن وامان کو کنڑول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی شہری میں شدید تشویش کی لہردوڑگئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی پولیس شہر کے اندر امن وامان کی صورتحال کو کنڑول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے شہری گھروں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے جس کے باعث شیریوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ڈیرہ مرادجمالی کے واپڈاقالونی میں گھر کے باہر کھڑی نظام الدین محمد حسنی کی موٹرسائیکل نمبرکو نامعلوم چابی چور چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پرروایتی طور پرسٹی پولیس 2گھنٹے بعد پہنچی اور جائے وقعہ کامعائینہ کرنے کے بعد علاقے کی ناکابندی کرادی مگر چوراس وقت تک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے ڈیرہ مرادجمالی کی امن وامان کی خراب صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے