پاکستان کٹھن دور سے گزررہا ہے دہشت گردی اورانتہاء پسندی نے وطن عزیزکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،رہنماء مسلم لیگ (ن) برطانیہ

اتوار 28 دسمبر 2014 18:09

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما رانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کٹھن دور سے گزررہا ہے دہشت گردی اورانتہاء پسندی نے وطن عزیزکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک میں امن و امان کاقیام حکومت اورمعاشرے کے مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں وطن عزیز میں دین نام پر انتہائی پسندی کو ہوا دینے والوں سے خود کو محفوظ رکھنا ہوگاان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔پوری قوم کو متحد ہوکر ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم اور ارادوں کو ناکام بنانا ہے ۔ سکیورٹی اداروں کو پوری طرح چوکس رہتے ہوئے اپنے فرائض محنت اورجانفشانی سے سرانجام دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پشاور میں سکول میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا یہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ملک انتہائی نازک حالات سے گذر رہا ہے ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ملک میں امن و امان کاقیام حکومت اورمعاشرے کے مشترکہ ذمہ داری ہے۔ہمیں وطن عزیز میں دین نام پر انتہائی پسندی کو ہوا دینے والوں سے خود کو محفوظ رکھنا ہوگاعوام اپنے قرب جوار میں پھیلے انسان نما شرپسندوں کی سرگرمیوں پراپنی کڑی نظررکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ہمیں محبت ، اخوت ،برداشت ، صبر و تحمل ، امن ،بھائی چارے ،رواداری اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے آج سامراجی طاقتوں کو شکست فاش دینے کیلئے پر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔