باہمی اتحاد سے بیرونی قوتوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیں گے ،پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ وارانہ چپقلش کا متحمل نہیں ہو سکتا،جماعت اہلحدیث (روپڑی گر وپ) اسلام آباد

اتوار 28 دسمبر 2014 18:08

کامونکے( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) باہمی اتحاد سے بیرونی قوتوں کی سازشوں کا ناکام بنا دیں گے اور پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ وارانہ چپقلش کا متحمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث (روپڑی گر وپ) اسلام آباد کے امیر علامہ پر وفیسر سیف الله خالد نے تنظیمی دورہ کے دوران کامونکے میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ امن کیلئے قوم متحد ہو چکی ہے اور ان شاء اللہ استحکام پاکستان کے لئے متحد رہیں گے، امن ہر انسان کی اور ہر مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،آج شرارت اس لئے ہوتی ہے کہ حکومت قانون کا اطلاق صحیح نہیں کرتی، اگر قانون کی پاسداری ہر شہری سے کروائی جائے تو ملک میں کوئی فساد نہ ہو۔

(جاری ہے)

علماء و سیاسی زعماء کو اپنی ذمہ داریو ں کو احسن طر یقہ سے ادا کرنا ہو گا تاکہ امن کے دشمن ناکام و نامراد ہو جائیں تعلیمی اداروں پر بزدلانہ حملے کرنے اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی تعلیمات سے نفی کر رہے ہیں، انہو ں نے سوالوں کا جو اب دیتے ہو ئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل اسلای تعلیمات پر بھر پو ر توجہ دے اور اسے اپنے کردار کے اندر اسلامی تعلیمات کو سمونا ہو گا تب ہی ایک بہترین معاشرہ تخلیق ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :