عشرت العباد فیتہ کاٹ گورنر بن چکے ہیں ، سندھ حکومت کو نااہلی کا ایورڈ دینا چاہیے ، الطاف حسین

اتوار 28 دسمبر 2014 18:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد فیتہ کاٹ گورنر بن چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت کو نااہلی کا ایورڈ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت کے پاس آگ بجھانے کے مناسب انتظامات ہی نہیں ہیں، فیتہ کاٹ گورنر بھی اپنا کردار ادا کریں۔

پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی پرالطاف حسین نے شدید تشویش کااظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ آگ پھیل رہی تھی اور سندھ حکومت کے وزراء اور ذمہ داران خواب آور دوائیں لیکرسورہے تھے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ اب حالات کی بہتری کیلئے کسی اتاترک کی ضرورت ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو نا اہل ہے جس پر اسے نااہلی کاایوارڈ ملنا چاہئے۔