بیگناہ اور معصوم بچوں کاخون بہانا جنون ہے،ناصراقبال خان

اتوار 28 دسمبر 2014 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک اورصدر ٹیکسلا سردارمنیراخترنے کہا ہے کہ بیگناہ اور معصوم بچوں کاخون بہانادرندگی اور جنون ہے۔

معصوم شہیدتوجنت میں چلے گئے اوران کے غمزدہ ورثاکوبھی صبروقرارآجائے گا مگران پھولوں کومسلنے والے قاتل قیامت تک انگاروں پرتڑپیں گے اورپھر دہکتاجہنم ان کا ٹھکاناہوگا۔ نقاب پوش دہشت گرد اپنا مکروہ چہرہ دنیا سے چھپاسکتے ہیں مگرقدرت کے قہر سے انہیں کوئی نہیں بچاسکتا ۔پشاورمیں 84 بچوں کی شہادت قومی سانحہ ہے،اس کشت وخون کے پیچھے پڑوسی ملک کاہاتھ ہوناخارج ازامکان نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پشاورکی مادرعلمی میں ہونیوالی اس درندگی کودیکھ کرتوشیطان بھی شرماگیا ہوگا۔ پاکستان کاامن اورسکون بربادکرنیوالے خودبھی خوش نہیں رہ سکتے،ان کے آنگن میں بھی انگاروں کی بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک سانحہ سے پاکستان کے ہرگھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے ،معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کاانجام دنیا دیکھے گی۔

امن اورپاکستان کا دشمن ملک ہمارے صبروتحمل کامزیدامتحان نہ لے۔انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ والے دن ہمارے دشمن نے دہشت گردی کی آڑمیں ایک بارپھرہماری روح پر گہرازخم لگایا ہے۔پاکستان کابٹوارہ کرنے والی شیطانی قوتیں آج بھی ہماری سا لمیت اورقومی وحدت کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع،استحکام اورعوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کیلئے ہیومن رائٹس موومنٹ کے پرعزم کارکنان سربکف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :