ایچ ای سی نے ملک بھر میں یونیورسٹیز کی تعطیلات میں توسیع بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ترجمان عائشہ اکرام نے ملک بھر میں یونیورسٹیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے ایچ ای سی میں ایسی کوئی میٹنگ منعقد نہیں ہوئی اور جعلی نوٹیفکیشن پر دستخط جن کے ہیں ان کا نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے وہ ایچ ای سی کے ایک معزز ریٹائرڈ سینئر افسر ہیں ، اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جامعات کی تعطیلات کی تاریخوں میں توسیع کرنے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹی فیکیشن پر طلبہ و طلبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسی خبروں پر کا ن نہ دھریں ۔

(جاری ہے)

اور شرپسندوں کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ خطوط سے ہوشیار رہنا.یونیورسٹیوں کے طلباء ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو ان اداروں کی بندش میں توسیع کے حوالے سے تفصیلات کیلئے ان کی متعلقہ یونیورسٹیوں سے رابطہ کریں . شرپسندوں کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ خطوط سے ہوشیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :