وزیر اعظم نے ملکی داخلی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا

اتوار 28 دسمبر 2014 17:39

وزیر اعظم نے ملکی داخلی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کی داخلی سکیورٹی کی صورتحال اور قومی انسداد دہشتگردی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران قومی ایشن پلان کی تشکیل کے بعد اس پر عملدآمد کیلئے سول اور عسکری حکام میں باہمی تعاون کی حکمت بھی ترتیب دی جائے گی۔ واضح رہے وزیر اعظم نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تین علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنا رکھی ہیں جو کل اپنی رپرٹ جمع کروائیں گی۔