(ن)لیگ کی حکومت ملک میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے،نواب ثناء اللہ زہری،

قیام امن کیلئے پوری قوم یکجا ہو گئی ہے، نتائج امن کی صورت میں سامنے آئینگے، دیہی، پسماندہ علاقوں کو ترقی دیکر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں، صدر ن لیگ بلوچستان

اتوار 28 دسمبر 2014 17:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک میں ایک تاریخ رقم کرنے جارہی ہے حکومت نے جس عزم کا اظہار کرکے قیام امن کے لئے پوری قوم کو یکجا کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اس کے نتائج امن کی صورت میں سامنے آئیں گے ۔امن ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے بعد دیہی اور پسماندہ علاقوں کو ترقی دیکر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مسلم لیگ (ن)تحصیل زہری کے ورکرز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن)خضدار کے نائب صدر میر راوت خان زہری نے کند ھ کاشمی میں مڈل اسکول اور چشمہ و بلیلزئی میں واٹرسپلائی کے لاکھوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرز حاجی مولابخش زہری حاجی عزیز محمد جام زہری وعلاقہ کے دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس وقت پوری قوم کا امن کے حوالے سے یکجھتی نظرآرہی ہے ۔ انشاء اللہ قیام امن کے ساتھ ساتھ شہری و دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ورکرزاور قائدین کاچولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ۔ مجھے اپنے ورکرز کافی عزیز ہیں انشاء اللہ ان کی تماتر ترجیحات وخواہشات پران کی توقعات کے مطابق پر بتدریج عمل کرکے روزگارتعلیم صحت پینے کا صاف پانی سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات فراہم کیا جائے گا۔

نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ تحصیل زہری سمیت دیگر علاقوں میں مختلف منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے منظور ہوچکے ہیں ۔ ان منصوبوں کے معیاری اور فوری تکمیل کیلئے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن)خضدار کے نائب صدر میر راوت خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ علاقہ کے عوام کیلئے خوش قسمتی کا مقام ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری ان کے دکھ و درد کو سمجھ کر ان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں جس سے بہت جلد لوگوں میں خوشحالی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :