کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات سخت ہونے کے سبب دہشتگردوں اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے ، خود کش جیکٹ نالے میں پھینک کر فرار

اتوار 28 دسمبر 2014 17:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات سخت ہونے کے سبب دہشت گردوں کو خودکش دھماکہ کرنے کاموقع نہیں مل سکا ، خود کش جیکٹ نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بروری روڈ کے علاقے پہلے سٹاپ وحدت کالونی کے عقب سے گزرنے والے نالے میں مشکوک چیز کے پڑے ہونے کی اطلاع پر بروری پولیس تھانہ کے عملے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کیا جس نے نالے میں اتر کر وہاں پڑی ہوئی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ۔ ناکارہ بنائی جانیوالی خودکش جیکٹ کا وزن 12 کلو ہے جس میں بارود اور بال بیرنگ شامل ہیں ۔ دہشت گرد تخریب کاری کا موقع نہ ملنے پر نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے باعث سیکورٹی سخت ہے ۔