فوجی عدالتوں کے قیام سے پاکستان میں دہشت گردوں اوردہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، محمد اصغر
اتوار 28 دسمبر 2014 17:15
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈمشینری کے سابق چیئرمین محمد اصغر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام سے پاکستان میں دہشت گردوں اوردہشتگردی کا خاتمہ ہوگا ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ اور امن کیلئے پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہم ایک محب وطن قوم ہیں، ریاست کی بقاء کیلئے کڑے وقت میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔
قوم کواپنے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اور جرنیل راحیل شریف کی نیک نیتی اورصلاحیتوں پربھرپوراعتماد ہے ۔انہوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے ۔(جاری ہے)
موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دہشت گردی کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے انہیں سزائے موت سنائی جائے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے پاکستان کا آنے والا کل پر امن ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی قیادت اورقوم کوافواج پاکستان کی پشت پرکھڑا کردیا ۔سرزمین پاک دہشت گردوں کیلئے تنگ پڑجائے گی ۔دہشت گردوں کے سہولت کار بھی عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کاعزم واستقلال خوش آئند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.